ٹرمپ کا امریکی صدر بننا خطرناک ہوگا٬ ہائی کمشنراقوام متحدہ برائے انسانی حقوق

ٹرمپ اپنے بیانات پر نظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں٬ زید رعد الحسین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:09

جینیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے امریکی صدر منتخب ہوگئے تو بین الاقوامی نکتہ نظر سے یہ خطرناک بات ہوگی۔

(جاری ہے)

جنیوا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زید رعد الحسین نے کہا کہ امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات انتہائی چونکانے اور پریشان کن ہیں٬ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ اپنے بیانات پرنظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اوراگروہ اگلے امریکی صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو بین الاقوامی نکتہ نظر سے یہ خطرناک بات ہوگی۔

دوسری جانب جینوا اورنیو یارک میں روسی سفارت کاروں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے زید رعد الحسین کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق کو ان امور پرتوجہ دینا چاہیے جو ان کی ذمہ داری ہے٬ انہیں ریاستوں اورحکومتوں کے سربراہان کی پالیسیوں پرنکتہ چینی نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔۔

متعلقہ عنوان :