یمن٬باغیوں کی امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنانے کی تردید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:01

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)یمن کے باغیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے کو کروز میزئلوں سے حملہ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

باغیوں کے زیر قبضہ خبر رساں ادارے سے جاری ایک بیان میں باغیوں کے فوجی ترجمان نے امریکی دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کا دعوی جھوٹا ہے ہم نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا ہے۔ان واقعات سے ہماری (باغی)فوج اور پاپولر کمیٹیز(ملیشیا)کا کوئی تعلق نہیں ہے۔