ویتنام چین کے ترقیاتی تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے ٬ اہلکار اے ڈی بی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:52

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے بی بی ) ویتنام کے ایک اہلکار نے کہا کہ کئی لحاظ سے چین کا ویتنام کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی تجربہ ہے لہذا ویتنام چین کے ترقیاتی تجربات اوراقتصادی ماڈل سے استفادہ کرسکتا ہے ٬ اے ڈی بی ویتنام کنٹری ڈائریکٹر ایرک سڈک وک نے ان خیالات کا اظہار ویتنام کے دارالخلافہ ہنوئی میں شنہوا کے ساتھ ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کیا ۔

(جاری ہے)

اہلکار کے مطابق چین اپنی مسابقت کو انسانی مہارت کو بہتر بنانے میں مقابلتا ً کامیاب رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ہائی ٹیک اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی ) شعبوں دونوں میں زیادہ اہم کھلاڑی بنتا جارہا ہے جو مستقبل کی پیداوار کیلئے تیار میں مدد گار ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :