چینی صدر کی کمبوڈیا ٬ بنگلہ دیش کے دوروں اور برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانگی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ کمبوڈیا و بنگلہ دیش کے سرکاری دوروں اوربھارت کے شہر گوا میں برکس کے رکن ممالک کی آٹھویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے جمعرات کی صبح بیجنگ سے روانہ ہو گئے ٬ شی کو کمبوڈیا کے شا نوروڈونگ سہا مونی ٬ بنگلہ دیش کے صدر عبد الحامد اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ن دوروں کی دعوت دی ہے ٬ شی کے ہمراہیوں نے چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی ) کے مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پالیسی ریسرچ آفس کے ڈائریکٹر وانگ ہو ننگ ٬ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے م سیکر ٹریٹ کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر لائی زانگ شو اور سٹیٹ کونسلر یانگ زائی چی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :