چینی وزیر اعظم نے مکائو کے خصوصی انتظامی علاقے کا تین روزہ دور ہ مکمل کرلیا

مکائو ’’ ایک ملک دو نظام ‘‘ کے اصول پر کامیابی سے عمل کرنیوالی سرزمین ہے ٬لی کی چیانگ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:52

مکائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے گذشتہ روز مکائو کا اپنا تین روزہ معائنہ دورہ مکمل کر لیا ٬ چین اور پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے اور مکائو کی ترقی کی حمایت کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ٬ دورے کے دوران لی نے سرزمین چین میں واپسی کے بعد سے مکائو کے خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر )کی کامیابیوں کو سراہا اور اسے ایسی سرزمین قراردیا جس نے ’’ ایک ملک دونظام ‘‘ اصول پر کامیابی سے عمل کیا ہے ٬ مکائو ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو چوئی سائی آن سے ملاقات کے دوران لی نے کہاکہ مرکزی حکومت ایس اے آر حکومت کی کارکردگی کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ایس اے آر انتظامیہ مشکلات کو قابل پا لے گی اور مکائو کے عوام کو متحد کرنے کے ساتھ خطے کی تعمیر و ترقی اور اچھی مینجمنٹ کے اصول کیلئے اقدامات کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چیف ایگزیکٹو اور ایس اے آر کی طرف سے قانون پر مبنی حکمرانی کی پوری طرح حمایت کرتی ہے اور بیلٹ و روڈ منصوبے جیسے قومی ترقیاتی حکمت عملیوں میں مکائو کی شمولیت کی حمایت کرتی ہے ۔