چین نے متنازع فل باڈی ایکسرے سکینرز پر پابندی عائد کر دی

ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر فل باڈی ایکسر سکینرز ہٹانے کا حکم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین کی وزارت ماحولیاتی تحفظ (ایم ای پی ) نے تابکاری خطرات کی وجہ سے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر پورے جسم کے ایکسرے کرنیوالے سکینر ز کو ہٹانے پر زور دیا ہے۔گذشتہ روز شائع ہونے والے صوبہ سچوان کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ (ڈی ای پی ایس پی ) کو بھیجے گئے ایک فوری مراسلے میں ایم ای پی نے ڈی ای پی ایس پی پر زور دیا ہے کہ قانون کے نفاذ کو مستحکم بنایا جائے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اجازت کے بغیر پورے جسم کے ایکسرے سکینرز کے استعمال ٬ فروخت اور پیش کرنے کو بند کیا جائے ٬یہ مراسلہ سچوان کے دارالخلافہ شہر چینگ ڈو اور دوسرے علاقوں میں ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر فل باڈی سکیورٹی سکینرز کے استعمال اور تابکاری دشواریوں کے بارے میں بعض سفری مسافروں کی طر ف سے شکایت کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ای پی کا مراسلہ وصول کرنے کے بعد ڈی ای پی ایس پی نے گذشتہ روز کہا کہ چنگ ڈو شوانگ لایو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان آلات کے استعمال سے ماحولیاتی تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا شبہ ہے ٬ ڈی ای پی ایس پی نے ایئر پورٹ کو حکم دیا ہے کہ فل باڈی ایکسرے سکینرز کو ہٹایا جائے اور چینگ ڈو سٹی سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے ٬ ایم ای پی کو پتا چلا ہے کہ سکینرز کے ذریعے ہر شخص کو دی جانیوالی تابکاری دوز کا انسانی جسم پر معمولی اثر ہوتا ہے لیکن چونکہ چین کی بہت زیادہ آبادی ہے اور سفری حجم بہت زیادہ ہے ٬ ہوائی اڈوں ٬ ریلوے اسٹیشنوں اور بندرگاہوں پر فل باڈی ایکسر ے سکینرز کا استعمال موزوں نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :