چینی صدر شی جن پنگ کمبو ڈیا پہنچ گئی

دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچیں گے٬کمبو ڈیا نے ملکی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے ٬کمبوڈیا خطے اور عالمی امور میںاہم کردار ادا کر رہا ہے٬چینی صدر شی جن پنگ کی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:21

نوم پینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کمبو ڈیا آسیان کا اہم رکن ہے٬ کمبو ڈیا نے ملکی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے ٬کمبوڈیا خطے اور عالمی امور میںاہم کردار ادا کر رہا ہے٬چین کمبو ڈیا کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچیں گے جمعرات کو چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابقچینی صدر شی جن پنگ کمبوڈیا کے دورے پر نوم پینہ پہنچ گئے۔

چینی صدر مقامی وقت کے مطابق دو پہر کو نوم پینہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے۔ جہاں پر کمبو ڈیا کے نائب وزیراعظم سمیت اعلی حکومتی اہلکاروں نے بھرپور جوش و خروش سے چینی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کمبو ڈیا کے عوام کو پر خلوص تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمبو ڈیا آسیان کا اہم رکن ہے۔ حالیہ سالوں میں کمبو ڈیا نے ملک کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور کمبوڈیا خطے اور عالمی امور میں زیادہ سے زیادہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چین اور کمبو ڈیا اچھے ہمسائے اور پر خلوص دوست ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات ہیں ان کو اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دورے میں کمبو ڈیا کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشرکہ دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کے موجودہ دورے سے چین کمبو ڈیا کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچیں گے۔ کمبو ڈیا کے دورے کے بعد شی جن پھینگ بنگلادیش کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں وہ بھارت کے شہر گوا میں برکس ممالک کی آٹھویں سربراہی ملاقات میں شریک ہوں گی