سعودی قیادت میں عرب اتحاد یمن میں جنگی جرائم میں ملوث ہے٬ ہیومن رائٹس واچ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن میں فضائی کارروائیوں میں سرگرم سعودی قیادت میں عرب اتحادی فورسز جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعا میں جنازے کے ایک اجتماع پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا میزائل ممکنہ طور پر امریکی ساختہ تھا۔ آج جمعرات کے روز ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں قریب 140 افراد ہلاک جب کہ کم از کم 600 زخمی ہوئے٬ جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :