جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا نے مودی کو راون قرار دے کر پتلا نذر آتش کر دیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:18

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بھارت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے نریندر مودی کو راون قرار دے کر پتلا نظر آتش کر دیا ٬یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے چار طلبا نے موجود حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کا پتلا راون قرار دے کر نذ ر آتش کر دیا ۔

(جاری ہے)

طلبا نے راون کی طرح ایک ہی پتلے پر کئی سر لگا کر ان پر بی جے پی رہنماں کی تصویریں بنا کر نظر آتش کی جن میں سدھوی پرگیا ٬نتھو رام گودسے اور آسارام باپو شامل ہیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا کہ نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کرنے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔دوسری جانب یونیورسٹی کے ایک طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ٬پتلے نذ رآتش کرنا معمول کی بات ہے ٬اس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

متعلقہ عنوان :