ستمبر میں چین میں بجلی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سرکاری اعدادوشمار میں جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ چین میں بجلی کے استعمال جو کہ اقتصادی سرگرمی کا اہم پیمانہ ہے ٬ میں سروس سیکٹر جو کہ چینی معیشت کا فروغ پذیر نمایاں محرک ہے کی طرف سے زیادہ کھپت کی وجہ سے ستمبر میں اضافہ ہوتا رہا ٬ قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن ( این ڈی آر سی ) کے مطابق گذشتہ ماہ مجموعی طورپر 496.5بلین کلوواٹ گھنٹہ بجلی استعمال کی گئی جو کہ 6.

(جاری ہے)

9فیصد سالانہ اضافہ ہے ٬ یہ اضافہ 2015ء کی زیر تبصرہ مدت میں 0.1فیصد کی کمی کے مقابلے میں انتہائی برعکس ہے اور جولائی کے بعد سے سال بہ سال اضافے کامظہر ہے ٬ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سروس سیکٹر کی طرف سے استعمال کی جانیوالی بجلی کے استعمال میں اضافے کا 66.7فیصد رہی جو کہ صنعتی شعبے کے لئے 31.3فیصد سے خاصی زیادہ ہے ٬زیر تبصرہ مدت کے دوران ملک کی بجلی کے استعمال کی مجموعی پیداوار میں ایک سال قبل کے 0.8فیصد اضافے کے مقابلے میں 4.5فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :