آسٹریلوی سٹاکس خراب چینی اعدادوشمار اور تیل کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے گر گئے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:18

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) خراب چینی تجارتی اعدادوشمار کے اجرا اور خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد وسائل ٬ توانائی اور مالیاتی ہیوی ویٹس کے حصص کی شرحوں میں کمی کے ساتھ جمعرات کو آسٹریلیا کی حصص مارکیٹ ٬ کم شرح پر بند ہوئی ٬ کاروبار کے اختتام تک ایس اینڈ پی اے ایس ایکس / 200 انڈیکس 39.1پوائنٹس یا 0.

(جاری ہے)

71فیصد کی کمی سے 5435.5اور آر ڈی نریز 36.9پوائنٹس یا 0.66فیصد کی کمی سے 5518.3پوائنٹس ہو گیا ٬ سی ایم سی مارکیٹ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار رک پونر نے چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ چین سے کمزور تجارتی اعدادوشمار اور برآمدی شمار کی وجہ سے انڈیکس کم ترین سطح پر بند ہوا ہے ٬ خام تیل کے نرخوں میں نرمی کی وجہ سے بھی مارکیٹ کم شرح پر بند ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :