پنجاب سیڈ کارپوریشن کاگندم کے بیج کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے ٬گزشتہ سال کے نرخوں کے مطابق فروخت کا اعلان

حکومت کسانوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے ٬بیج پرانے نرخوں 2430روپے فی پچاس کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جائیگا‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کے بیج کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور گزشتہ سال کے نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ۔ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ناصر سلیم نے صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید اور سیکرٹری زراعت محمد محمود کی ہدایت پر مذکورہ اعلان کیا ۔صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے اس لئے امسال گندم کا بیج پرانے نرخوں 2430روپے فی پچاس کلو گرام کے حساب سے ہی کاشتکاروںکو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تقریباً11لاکھ کے بیج کے تھیلے فروخت کئے جائیں گے۔

بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج کاشت کریں تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو اور اس بار پھر بمپر کراپ حاصل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر زاعت نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سیڈکارپوریشن کے اپنی19 سیل پوائنٹس اور تقریباً1800رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کا بیج خریدا جا سکتا ہے ۔ وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتی ہے جس کیلئے کسانوں کو ہر سال کی طرح امسال بھی گندم کا اعلیٰ معیار کا بیج سابقہ نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :