امریکا میںصدارتی انتخابات کیلئے اوہائیو میں ابتدائی ووٹ کاسٹ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:07

اوہائیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکا کی 38ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ایک ماہ قبل ووٹنگ کا عمل شروع کر دیا جا تا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 8 نومبر کو ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات کے لئے ابتدائی ووٹنگ ٬ ریاست اوہائیو کے شہروں کلیو لینڈ اور سنسناٹی میں ووٹ ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

اوہائیو میں تقریباً 11 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سنسناٹی میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے ریلی نکالی۔ تازہ ترین سروے اور جائزہ رپورٹوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو اپنے ریپبلکن پارٹی کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ریاستوں پینسلوینیا ٬ اوہائیو ٬ نیواڈا اور فلوریڈا میں ووٹروں کا جھکاؤ ہلیری کلنٹن کی جانب ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :