ویتنام ٬کافی بین کے برآمدی نرخوں میں اضافہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:07

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ویتنام میں کافی بین کی تازہ پیداوار شروع ہونے کے باعث کافی بین کے برآمدی نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ویتنام جو کہ روبسٹا کافی بین پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے کے کافی ٹریڈز کے مطابق تازہ کافی بینوں کی نیلامی اور برآمد کا سیزن آئندہ ماہ شروع ہو رہا ہے۔ڈکلک میں کافی کی ہفتہ وار نیلامی میں روبسٹا کافی کے دام 41,800 سے 42,300 فی کلو(1.88 ڈالر سے 1.90ڈالر)کے درمیان رہے جبکہ نومبر کے لئے روبسٹا کے سودے 2,017 ڈالر فی کلو میں طے ہوئے۔گریڈ دو اور پانچ کی بلیک اور بروکن کافی کے جنوری کے لئے سودے 30 سے 35 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے۔