ستمبر کے دوران چین کی برآمدات میں 10فیصد کمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:07

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین کی برآمدات میں ستمبر میں10فیصد تک کمی آئی ۔چین کے محکمہ کسٹمز سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں چین نے 184.5 بلین ڈالر کی برآمدات کیں جو کہ سال2015 کے ماہ ستمبر کے مقابلے میں 10 فیصد تک کم ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ درآمدات میں بھی گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 1.9 فیصد کمی واقع ہوئی درآمدات کا ستمبر میں کل حجم 142.5بلین ڈالر رہا۔محکمہ کسٹمز کے مطابق ستمبر میں تجارتی سرپلس میں 42.0 بلین ڈالر کی کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :