دنیا میں ’’میری گولڈ‘‘ کی سالانہ تجارت کا حجم 500 کروڑ روپے ہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:59

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری گولڈ (گیندے کا پھول ) کی تقریباً50اقسام پائی جاتی ہیں جب کہ میری گولڈ کی سالانہ تجارت 500 کروڑ روپے کی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغبان ملکی سطح پر گیندے (Marigold) کی کاشت کو فروغ دے کر منافع کماسکتے ہیں ۔ماہرین نے کہاکہ گیندے کی کاشت کے لئے ریتلی میر ا اور اچھے نکاس والی زمین زیادہ موزوں ہوتی ہے۔اس کی اچھی نشوونما کے لئے مٹی میںنمی اور نامیاتی مادہ کا موجود ہوناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :