چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون بنانے پر آمادگی درست سمت قدم ہے ‘خادم حسین

اکنامک کوریڈور کے بعد پاک چین تعلقات مفید معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں ٬سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون پنجاب میں ایک نئے صنعتی دور کا آغاز ہوگا‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون بنانے پر آمادگی کے اظہار کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکنامک کوریڈور کے بعد پاک چین تعلقات مفید معاشی تعاون میں ڈھل چکے ہیں آنے والے وقتوں میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔

انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات اور چینی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں صنعت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کے اظہار اور چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں سب سے بڑے سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل زون کے قیام پر آمادگی جس میں مختلف شعبوں کی صنعتیں شامل ہونگی پنجاب کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پنجاب میں ایک نئے صنعتی دور کا آغاز ہوگا جو خوشحال پنجاب کا آغاز ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں نئے انڈسٹریل ز ونز کا قیام اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے صنعتوں کے قیام کیلئے زمین مفت فراہم کی جارہی ہے جس سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :