اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے‘ ارشد بیگ

اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سی150ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی ‘سینئر وائس چیئرمین فرایا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) صنعتکار رہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے ٬سی پیک منصوبہ ہزاروں کلومیٹر ریلوے٬ موٹر ویز٬ لاجسٹک سائٹس٬ انڈسٹریل زونز اور بندرگاہوں کا ایک مربوط نظام ہے جس سے ملک میں بننے والی اشیاء کی تیز ترین اور بروقت بیرون ملک ترسیل ممکن ہوسکے گی جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور حکومتی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ارشد بیگ نے کہا کہ ہر روز ساٹھ لاکھ بیرل تیل باہر سے منگوانا پڑتا ہے گوادر بندر گاہ اور سی پیک کی تکمیل سے یہ سفر کم ہوجائے گا جس سے لاکھوں ڈالر کی حکومت کو بچت ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ گوادر بندر گاہ سے چین کیلئے سالانہ60لاکھ بیرل تیل جائے گا جس سے چین کو سالانہ20ارب ڈالر کی بچت صرف تیل کی راہداری ک مد میں ہوگی اور پاکستان کو 5ارب ڈالر سالانہ ملینگے۔

انہوںنے کہا کہ روس اپنی دنیا بھر میں تجارتی سی پیک کے راستے گوادر بندرگاہ سے کرے گا جس کی گہرائی کے لحاظ سے یہ دنیا کی تیسری بڑی بندرگاہ ہے اس لیے روس گوادر بندرگاہ کی زریعہ اپنی تجارتی سرگرمیاں بڑھائے گا جس سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سی150ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری سے ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :