محکمہ انڈسٹریزکے ڈسٹرکٹ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)محکمہ داخلہ نے محکمہ انڈسٹریزکے ڈسٹرکٹ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسرز انڈسٹریز کو اضافی اختیارات اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے دئیے گئے ہیں ۔