سرگودہا ٬10محرم کو ہونیوالے جلوسوں ٬ مجالس ٬سیکیورٹی انتظامات میں3000سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:55

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) 10محرم الحرام کے حوالے سے ہونے والے جلوسوں ٬ مجالس اور سیکیورٹی انتظامات میں3000سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات رہے ٬سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ٹیکنیکل آلات کی بھی مدد لی گی۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودھا میں کل216جلوس نکلے جن میں28کیٹگریA٬32کیٹگریBاور 156کیٹگریCکے جلوس تھے جن پر392انسپکٹر/سب انسپکٹر/اے ایس آئی جبکہ1950کانسٹیبلان /لیڈی کا نسٹیبلان کے علاوہ408پولیس رضا کاروں کو تعینات ر ہے جبکہ دیگر انتظامات میں ان جلوسوں پر28واک تھرو گیٹس ٬350 میٹل ڈیٹکٹرز ٬100سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

اسی طرح ضلع میں کل208مجالس میں15کیٹگریA٬5کیٹگریBاور208کیٹگریCکی مجالس منعقد ہو ئی جس پر20انسپکٹر/سب انسپکٹر/اے ایس آئی جبکہ486کانسٹیبلان/لیڈی کا نسٹیبلان کے علاوہ408پولیس رضا کارڈیوٹی پر تعینات کیے گئے جبکہ 2پولیس موبائل کیم مرکزی جلوس کی کوریج پر رہیں اور 10ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی جلوسوں پر ڈیوٹی پر تھیں۔

متعلقہ عنوان :