اوکاڑہ٬ مکان کی چھت گرنے سیخاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ٬ پانچ شدیدزخمی ہو گئے ٬ دو افراد کی حالت نازک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:55

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کی آبادی مدینہ ٹائون میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ٬ پانچ شدیدزخمی ہو گئے ٬ دو افراد کی حالت نازک ٬پانچ افراد کے جنازے اکٹھے اُٹھائے گئے تو فضاء قیامت صغریٰ کا منظر پیش کرنے لگی کئی خواتین اور مرد جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے بیہوش ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم آشور کی سہ پہر مدینہ ٹائون رینالہ خورد کے رہائشی محمد صدیق کے گھر پر اس کا بھائی محمد حنیف اور دیگر عزیز و اقارب آئے ہوئے تھے اور قبرستان جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک بالائی منزل کی عمارت دھماکہ کے ساتھ نچلی چھت پرآ گری اور کمرے میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئے امدادی کام کے دوران ریسکیو ٹیم نے ذخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رینالہ خورد منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران پانچ افراد محمد حنیف ولد الیاس اس کی بھاوج عفت ذوجہ صدیق ٬ لطیف ولد صدیق ٬ علی حمزہ ولد صدیق ٬ عبدالرحمن ولد حنیف دم توڑ گئے ۔ جبکہ رفیقاں بی بی ذوجہ حنیف ٬ ذیشان ولد برکت ٬ محمد شفیق ٬ محمد سلیم ٬ شکیل ولد صدیق زخمی ہو گئے ٬ ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا نے افسوسناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں ٬ ای ڈی او ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹر جاوید احمد گورایہ ٬ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اسلم قائم خانی نے زخمی افراد کی تیماداری کی اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا چھت گرنے کی وجہ مکان کی خستہ حالت بیان کی جاتی ہے جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی نماز جنازہ آبائی جناز گاہ میں پڑھائی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جب پانچ جنازے اکٹھے اُٹھائے گئے تو فضاء قیامت صغریٰ کا منظر پیش کرنے لگی خواتین اور کئی مرد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے بے ہوش ہو گئے بعد ازاں تمام افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :