مصری وفد شام اور یمن کے تنازعات پر بات چیت کرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کرے گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:51

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مصر کا اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ چند روزہ میں لیبیا٬عراق٬ یمن اور شام میں جاری تنازعات سمیت علاقائی امور پرسعودی حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وفد میں اعلیٰ مصری عہدے دار شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ سعودی عہدے داروں کے ساتھ شام کے بارے میں ایک مجوزہ قرار داد پر بھی بات چیت کریں گے۔

یہ قرارداد آئندہ چند روز میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔اس دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں مصر میں متعیّن سعودی سفیر احمد القطان قاہرہ سے ریاض کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ مصری وفد یہ دورہ ایسے وقت میں کررہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان شام کے بارے میں ایک قرار داد پر ووٹنگ کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :