استنبول میں پاک ترک ٹورازم کونسل کا قیام

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:51

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ترکی اور پاکستان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ترکی ٹورازم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے تاریخی شہر استنبول کے کونراڈ ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جس میں پاکستان کی مختلف ٹور ازم ایجنسیوں کے نمائندوں اور سی اوز نے شرکت کی اور پروٹو کول پر دستخط کیے گئے۔

اس تقریب میں استنبول میں پاکستان کے قونصلر جنرل ڈاکٹر جیند یوسف٬ پاکستان کی 15 ٹورازم ایجنسیوں کے نمائندوں ٬ ترکش ائیر لائن اور ترک ٹورازم ایجنٹس یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قونصلر جنرل ڈاکٹر جنید یوسف نے کہا کہ دہشتگرد ی کا موضوع اب ایک عالمی مسئلے کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور اس مسئلے کی پوری دنیا پر مذمت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مختلف ٹورازم ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔پاک ترک ٹورازم کونسل میں امین چاکمک بانی چئیرمین٬ سید اشہد علی بانی چئیرمین٬ سردال جان ایگزیکٹو کو پریذڈنٹ ٬ ڈاکٹر فرقان حمید ایگزیکٹو کو پریذیڈنٹ ٬ محمد نور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ٬ کامل پولانی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور عبدالرحمن ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے طور پر کونسل میں اپنے فرائض ادا کریں گے۔

ٹورازم کونسل کے بانی چئیرمین امین چاکمک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس سمجھوتے سے سیاحت کے شعبے میں تعلقات کو فر وغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے یہ سمجھوتہ ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کو طبی سیاحت اور ٹورازم میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے جانے والے ترک مہمانوں کو پاکستان کے قدرتی مناظر٬ تاریخ اور ثقافت کو قریب سے جاننے کا موقع میسر آئے گا اور ترک باشندوں کے لیے پاکستان میں نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے حالات سازگار ہوں گے۔