ٹرمپ آپے سے باہر٬ اپنے ہی پارٹی رہنمائوں پر برس پڑی

وہائٹ ہاوس کا مکین بننے میں کون کامیابی حاصل کرے گا اس کا فیصلہ آٹھ نومبر کو ہوجائے گا٬بل کلنٹن

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) خواتین کے لیے بے ہودہ کلمات زبان سے نکالنے پر اپنے اور پرائے سب ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سائے سے دور بھاگنے لگے ۔جبکہ خواتین کے لیے بے ہودہ زبان کے استعمال سے متعلق اپنی مخالفت پر ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر ہوگئے٬ اپنے ہی سینئر رہنماوں پر برس پڑے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اسپیکر پال رائن سمیت مخالفت کرنے والوں ری پبلکن لیڈرز کو غدار قرار دے ڈالا٬ کہا کہ نہ ان کی حمایت چاہیے نہ ان کی پروا ہے۔

تازہ ترین فہرست میں اضافہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کا ہوا جنہوں نے نہ صرف ٹرمپ کا دفاع کرنیسے انکار کیا بلکہ صدارتی مہم چلانے سے بھی توبہ کرلی٬پہلے سوشل میڈیا پر پال ریان اور ساتھ چھوڑنے والے دیگر ریپبلکنز کو غدار قرار دیا٬پھر ٹی وی انٹرویو میں اپنا غصہ نکالا۔

(جاری ہے)

میڈیا پر انگارے چبانے کے بعد ٹرمپ نے عوام کو رجھانے کے لیے فلوریڈا کا رخ کیا لیکن بوکھلاہٹ میں غلط تاریخ پر باہر نکلنے کی تلقین کرگئے۔

سابق امریکی صدر اور ہلیری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن نے ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کو عوام سنائیں گے۔صدارتی انتخابات میں کون وہائٹ ہاوس کا مکین بننے میں کامیابی حاصل کرے گا اس کا فیصلہ آٹھ نومبر کو ہوجائے گا لیکن تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ ذاتی حملوں اوراخلاقیات سے گرکر ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے لیے خود ہی رستہ آسان کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :