داعش کا ڈرون پھٹنے سے دو کرد جنگجو ہلاک٬دوفرانسیسی فوجی زخمی

موصل کے شمال میں داعش کا ڈرون زمین پر آگراکرد جنگجووں نے ڈرون کو اٹھایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) عراق میں داعش کا ڈرون پھٹنے سے دوکرد جنگجو ہلاک اوردو فرانسیسی فوجی زخمی ہوگئے٬ موصل کے شمال میں داعش کا ڈرون زمین پر آگرا۔

(جاری ہے)

کرد جنگجووں نے ڈرون کو اٹھایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا٬میڈیارپورٹس کے مطابق کرد اور فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ موصل کے شمال میں داعش کا ڈرون زمین پر آگرا۔کرد جنگجووں نے ڈرون کو اٹھایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ڈرون میں ٹائم بم نصب تھا یا اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :