سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری جنگی جرم ہے ٬ انصاف کیا جائے٬ہیومن رائٹس واچ کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن میں فضائی کارروائیوں میں سرگرم سعودی قیادت میں عرب اتحادی فورسز جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں لہذاعالمی برادری انصاف کرے٬میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہاکہ یمنی دارالحکومت صنعا میں جنازے کے ایک اجتماع پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کا کہنا تھا کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا میزائل ممکنہ طور پر امریکی ساختہ تھا۔ جمعرات کے روز ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں قریب 140 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 600 زخمی ہوئے٬ جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :