پاکستان پھولوں کی بھر پور پیداوار اور ان کی بر آمد سے شاندار منافع حاصل کرسکتاہے٬ ماہرین زراعت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:40

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ماہرین زراعت نے بتایاہے کہ پاکستان میں سازگار موسمیاتی ماحول کے باعث پھولوں کی بھر پور پیداوار حاصل کرکے ایکسپورٹ سے شاندار منافع حاصل کیا جا سکتاہے جبکہ ہالینڈ سمیت بعض دیگر ممالک پھولوں کی شاندار پیداوار کے ذریعے ان کی برآمدات کا بڑا حجم حاصل کرتے ہوئے اپنی معیشت کو مضبوط ترین بنانے کیلئے کوشاں ہیں اس لئے اگر پاکستان میں وافر مقدار میں دستیاب زمین پر سازگار موسمیاتی ماحول سے استفادہ کرتے ہوئے سستی لیبر کو بروئے کار لایا جائے تو سمندر کے ذریعے مڈل ایسٹ ٬ فار ایسٹ ٬ یورپ تک پھولوں کی ترسیل کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمایا اور فلاور انڈسٹری میں موجود منافع کی بھر پور گنجائش سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اگر باغبان اور کاشتکار ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کی مشاورت سے استفادہ کریں تو ملک کی معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستانی کاشتکاروں کیلئے بے شمار برآمداتی امکانات موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف نچلی سطح پر غربت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتاہے بلکہ اس سے دیہی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :