آسڑیلیا ٬دو نوعمر لڑکوں کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت مقدمات درج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:34

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) آسڑیلیا میں دو نوعمر لڑکوں کو دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

آسڑیلوی پولیس نے دونوں لڑکوں جن کی عمریں 16 سال بتائی جا رہی ہیں کو سڈنی سے ان کے خنجر نما ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو وہ گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی ایک دکان سے خرید کر لائے تھے۔نیو سائوتھ ویلز پولیس کمشنر کیتھرین برن کے مطابق ان کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت ہونے کی صورت ان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ٬پولیس نے لڑکوں کے نام اور مذہب کو ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی ممکنہ حملوں کے مقامات کے بارے بتایا ہے۔