جعلی چیک دینے پرشخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:31

پاکپتن۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکپتن میں جعلی چیک دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد عابد نے ریشم گلی عارفوالا کے شیخ محمد ندیم سے کاروبار کے لئے پانچ لاکھ روپے ادھار لئے۔

(جاری ہے)

واپس مانگنے پر اس نے شیخ محمد ندیم کوچیک دیا جسے متعلقہ بنک نے اس کے کھاتہ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا ہے٬شیخ ندیم کی شکایت پر پولیس نے اس خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔