نائیجیریامیں خاتون خودکش بمبار کاحملہ٬ 8افراد ہلاک٬15زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:25

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)نائیجیریا میں خودکش خاتون بمبار کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا میں خودکش خاتون بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خودکش دھماکا ریاست بورنو کے شہر میدگوری میں کیا گیا ہے۔حملے میں خاتون بمبار نے بے گھر لوگوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں سے تنگ ہزاروں لوگوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچااور اب تک 8افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ٬جبکہ 15 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔