روس نے امریکا کے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) روس نے امریکا کی جانب سے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے انتخابی عمل میں روسی مداخلت کا الزام سراسر بے بنیاد اور توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ہے٬ امریکا نے روس پر الزام لگایا تھا کہ وہ امریکی سیاسی جماعتوں پر براہ راست سائبر حملے کر کے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔امریکا نے روس پر امریکی سیاسی جماعتوں پر سائبر حملوں کا الزام لگایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :