منی ڈیمز کے 80 فیصد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے٬جاوید اختر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محکمہ زراعت پنجاب شعبہ تحفظات ارضیات کے ڈسٹرکٹ آفیسر راولپنڈی جاوید اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 400منی ڈیمز کی تعمیر کا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبہ کو آبپاشی وسائل مہیا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے یہ منی ڈیمز تعمیر کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بارانی علاقوں میں فصلوں کی آبپاشی ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے کیونکہ زمین کی ناہمواری اورپانی کی گہرائی میں موجودگی آبپاشی کو ناممکن بنا دیتی ہے۔ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے منی ڈیمز کی سکیم متعارف کرائی تھی۔ اس سکیم کے تحت 400 منی ڈیمز کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جو کہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے کہاکہ جہاں پر پانی کا قدرتی گزر تھا وہاں پر شعبہ تحفظ ارضیات (Soil Conservation) نے کسانوں کے لئے منی ڈیمز تعمیر کیے ہیں۔ ان منی ڈیمز پر آنے والے اخراجات 80 فیصد حکومت پنجاب اور 20 فیصد متعلقہ کسان کی طرف سے ادا کیے گئے۔منی ڈیمز کی تکمیل کے بعد کسان ان منی ڈیمز سے اپنی زمینوں کو سیراب کر کے مختلف قسم کی فصلات اگا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مچھلی پال حضرات بھی ان ڈیمز سے استفادہ کر رہے ہیں ۔ان ڈیمز کی مدد سے بنجر زمین کو آباد کرنے کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :