عراقی وزیر اعظم اپنی اوقات میں رہیں٬ ترک صدر کی دھمکی

عراق میں فوجی کارروائی میں اسی طرح حصہ لیں گے جس طرح شام میں داعش کے خلاف لیا٬مسلم رہنمائوں سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:38

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’اپنی اوقات میں رہیں‘۔ ترک فوج کی عراقی سرزمین پر موجودگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔حیدر العبادی نے اس سے قبل اپنے ایک سخت بیان میں کہا تھا کہ ترک فوج ناکام بغاوت کے بعد دھچکے سے دوچار ضرور ہوئی ہے٬ مگر ایسی حالت میں بھی نہیں پہنچی کہ وہ ایردوآن کے احکامات مانے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن نے استنبول میں مسلم رہنماؤں سے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہم عراق میں فوجی کارروائی میں حصہ لیں گے٬ یعنی جو آپریشن موصل میں شروع ہونے والا ہے۔ یہ بالکل ویسا ہی ہو گا٬ جیسا ہم شام میں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیا ترکی اپنے قریب موجود ایسے خطرات سے نجات کے لیے مداخلت نہیں کر سکتا ہم یہ قبول نہیں کر سکتے۔ اس کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہم کسی سے اجازت لیں گے۔ایردوآن نے کہاکہ عراقی وزیر اعظم میری بے عزتی کر رہے ہیں٬ حالاں کہ انہیں اپنی اوقات معلوم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :