نائجیریا٬ پناہ گزینوں کے کیمپ کے قریب بم دھماکا٬8 افراد ہلاک٬15زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:36

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نائجیریا میں شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت٬ میدوگوری میں بم دھماکے میں8 افراد ہلاک اور15زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ اٴْس وقت ہوا جب ٹیکسی گیس اسٹیشن کے قریب پہنچی٬ جو ایک کیمپ کے قریب واقع ہے جہاں ہزاروں افراد نے پناہ لے رکھی ہے ٬جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ طبی امداد کے لیے 15 زخمی افراد کو ایک قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق دھماکے کے مقام پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بم ٹیکسی میں نصب تھا یا دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔صدر محمدو بوہاری نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔