ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک صدر ثابت ہوں گے٬اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:35

جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو بین الاقوامی نقطہ نظر سے یہ خطرناک بات ہوگی۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے یہ بیان جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیا ۔زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ عدم تحفظ کی شکار برادریوں کے بارے میں اور اذیت کے طریقہ کار کے استعمال سے متعلق ٹرمپ کے چند بیانات انتہائی چونکا دینے والے اور پریشان کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ اپنے بیانات پر نظرثانی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :