جاپانی پارلیمنٹ نے 32 بلین ڈالر کے اضافی مالیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:28

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جاپان کی پارلیمنٹ نے 32 بلین ڈالر کے اضافی مالیاتی بجٹ کی منظوری دیدی۔جاپان کی پارلیمنٹ نے مالی سال 2016-17 کے دوسرے سپلیمنٹری 3.287 کھرب ین (32 بلین ڈالر)بجٹ کی منظوری کے بعد جاپانی حکومت کے سالانہ بجٹ اخراجات 100 ٹریلین ین سے تجاوز کر گئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بجٹ کا 2.75 ٹریلن ین فنڈکو تعمیراتی بانڈز کی فروخت سے پورا کیا جائے گا اور اس کو ریلوے ٬بندر گاہوںکے تعمیراتی منصوبوں پر ہی خرچ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :