ہانگ کانگ سٹاک ایکس چینج میں مندی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:28

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ہانگ کانگ میں حصص کے کاروبار کا آغاز جمعرات کو مندی سے ہوا۔ہانگ کانگ سٹاک جو کہ دو دنوں سے مندی میں جا رہا ہے تیسرے روز بھی مندی کا شکار رہا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سٹاک کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 0.46 یا 106.67 پوانٹس ڈائون رہا اور 23300.38 پر بند ہوا۔چین کے شنگھائی سٹاک کا مرکزی کمپوزٹ 0.53 پوانٹس ڈائون کے ساتھ3057.97, پر بند ہوا٬جبکہ شنزن کمپوزٹ انڈکس نے بھی 0.31 پوانٹس کھوئے اور 2046.81. پر بند ہوا۔