ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:28

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جاپانی کرنسی ین کی قدر میں کمی آنے کے باعث جمعرات کو ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی 225 انڈکس میں 0.52 فیصد یا 86.82 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈکس چند منٹ میں ہی 16926.82کی نفسیاتی حد پار کر گیا جبکہ براڈر ٹاپکس انڈکس بھی 0.48 فیصد یا 6.44 پوائنٹس اپ رہا اور 1348.79 پر بند ہوا۔