داعش کا ڈرون پھٹنے سے 2 کرد جنگجو ہلاک

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:25

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عراق میں داعش کا ڈرون پھٹنے سے 2کرد جنگجو ہلاک اور 2 فرانسیسی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرد اور فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ موصل کے شمال میں داعش کا ڈرون زمین پر ٓگرگیا۔جسے کرد جنگجووں نے ڈرون کو اٹھایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرون میں ٹائم بم نصب ہو سکتا ہے یا اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :