روسی صدر ولادی میر پیو ٹن نے شام کی صورتحال کا ذمہ دار مغربی ممالک اور امریکا کو قرار دیدیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:25

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے حلب میں جنگی جرائم کے الزامات کو سیاسی بیان بازی قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا جو لوگ ہم پر جنگی جرائم کا الزام لگا رہے ہیں انہیں شام میں زمینی حقائق کا علم ہی نہیں۔ انہوں نے کہا شام کی صورتحال کے ذمہ دار مغربی ممالک اور امریکا ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ ان کا نشانہ القاعدہ کی ذیلی شاخ النصرہ فرنٹ ہے جسے اقوام متحدہ نے بھی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ دوسری جانب حلب میں کام کرنے والے امدادی ادارے سول ڈیفنس نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیاروں نے کئی دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بمباری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :