سمندری طوفان’’ نکول‘‘ انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:25

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) بحر اوقیانوس میں آنے والے سمندری طوفان نکول کی شدت کیٹیگری 4 داخل ہو گئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق نکول سمندری طوفان بہت جلد برمودا سے ٹکرا ئے گا۔

(جاری ہے)

طوفان کے زیر اثر علاقوں میں بارشیں اور تیز ہوائیں چلناشروع ہو گئی ہیں۔ برمودا برطانیہ کے زیر انتظام جہاں اس وقت 215 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔میامی میں موجود امریکی نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق برمودا میں تمام حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان نکول برمودا سے 290 کلومیٹر دور ہے۔