آزاد خالصتان کے حامیوں کا اقوام متحدہ کے باہر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ

بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے۔ مظاہرین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:25

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے باہر آزاد خالصتان کے حامیوں نے بھارتی مظام کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور بھارت سے آزادی کے نعرے بلند کیے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھانے ہوئے تھے جس میں بھارت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ وہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ انڈیا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے۔ مظاہرین انڈین پروڈکٹ کے بایئکاٹ کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک کے رہنما ڈاکٹر امر جیت سنگھ اور تارا سنگھ نے 2020 میں انڈین پنجاب آزادی کے لیے ریفرینڈم کا مطالبہ کیا۔۔