کینیڈا کے ساتھ یورپی یونین کا آزاد تجارتی معاہدہ جرمن عدالت میں چیلنج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:11

․ برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) کینیڈا کے ساتھ یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کو روکنے کے لیے اس کے مخالفین نے اس معاہدے کو جرمن آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی جانے والی آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو 18 اکتوبر کو یورپی کونسل کے وزارتی اجلاس میں اس معاہدے کے حق میں ووٹ دینے سے روکا جائے۔ جرمن آئینی عدالت میں یہ مقدمہ تین تنظیموں فوڈ واچ٬ کمپیکٹ اور مور ڈیموکریسی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ اس درخواست پر ایک لاکھ 25 ہزار جرمن باشندوں کے دستخط بھی موجود ہیں۔