چین سے یورپ تک ایکسپریس ٹرین رابطے کی تیاریوں میں تیزی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:04

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین کے ریاستی منصوبہ بندی کمیشن نے ایک ایسا پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے٬ جس کے تحت ملک کے تیز رفتار ریلوے رابطوں کو توسیع دے کر یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔ یہ منفرد منصوبہ چین کی ون بیلٹ٬ ون روڈ پالیسی کا حصہ ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق چینی حکومت فضائی اور سمندری راستوں سے مال برداری کے نطام کی جگہ ریل رابطوں کے ذریعے مال برداری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں سرکاری منصوبہ سازوں کے مطابق اس منصوبے کے تحت چائنہ ایکسپریس ریلوے کو کسٹمز کلیئرنس اور بنیادی ڈھانچوں کے شعبوں میں مزید ترقی دیتے ہوئے اس کا دائرہ کار یورپ تک پھیلا دیا جائے گا۔چینی حکومت کے 2016ء سے لے کر 2020ء تک کے منصوبہ بندی پروگرام کے مطابق یہ منصوبہ چین کی ون بیلٹ٬ ون روڈ نامی اس پالیسی کا انتہائی اہم جزو ہے٬ جس کے تحت صدر شی جن پنگ اپنے ملک کو یوریشیا کے ساتھ رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کی مہم پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :