سپین میں داعش کے ساتھ روابط کے الزام میں تین افرادگرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:02

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سپین میں پولیس نے داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کوگرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہسپانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پولیس نے دو افراد کو داعش کی رکنیت حاصل کرنے اور ایک شخص کو سوشل میڈیا پر دہشت گرد گروہ کے پیغامات شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا داعش کے ارکان کے ساتھ رابطہ تھا ۔ سپین کی پولیس نے رواں سال کی ابتدا سے اب تک 37سے زیادہ افراد کو داعش کے ساتھ رابطہ رکھنی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :