سخاروف ہیومن رائٹس پرائز کے لیے چار افراد شارٹ لسٹ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:00

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے معتبر سخاروف ہیومن رائٹس پرائز کے لیے چار افراد کو شارٹ لسٹ کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں ایک نامور ترک صحافی جان دٴْونیدار بھی شامل ہیں٬ جو جمہوریت اخبار کے ایڈیٹر انچیف رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترک عدالت سے سزایافتہ دٴْونیدار جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دوسری شخصیت سابقہ سوویت یونین کے منحرف اور یوکرینی پارلیمان کے تاتار نسل کے رکن مصطفیٰ ژامیلیف ہیں۔ وہ کریمیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے علاوہ داعش کے چنگل سے فرار ہونے والی یزیدی نسل کی نادیہ مراد اور لامیہ اًجی بشار ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ ایوارڈ جیتنے والے کا اعلان 27 اکتوبر کو کرے گی۔