جرمنی٬مشتبہ دہشت گردجابر البقرنے جیل میں خودکشی کرلی

پولیس تحویل میں شامی پناہ گزین وفات پا گیا ٬وزارت انصاف/جرمن اخبار کا خود کشی کا دعویٰ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:37

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) جرمن وزارت انصاف نے پولیس کی حراست میں موجود ایک مشتبہ شامی شدت پسند کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب جرمن ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی پناہ گزین جس پر جرمنی میں دہشت گردی کی سازش تیار کرنے کا الزام عاید کیا تھا نے خود کشی کرلی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق جرمنی کی ریاست سساکسونیا کی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی تحویل میں موجود شامی پناہ گزین دہشت گردی جابر البقر وفات پا گیا ہے۔ جرمن اخبارات کے مطابق جابر البقر نے پولیس حراست کے دوران خود کشی کی ہے۔ سرکاری سطح پر اس دعوے کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جرمنی کے ایک دوسرے اخبار نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ مشتبہ شامی شدت پسند کو جیل میں مردہ پایا گیا ہے۔

اس کی موت گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی سے ہوئی ہے٬پولیس کو خدشہ تھا کہ جابر البقر کسی بھی وقت خود کشی کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس نے اس پر کڑی نظر رکھی ہوئی تھی۔ البکر نے چونکہ بھوک ہڑتال بھی شروع کر رکھی تھی اس لیے غالب امکان ہے کہ اس نے خود کشی کرلی ہے تاہم اس رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کہ آیا زیر حراست ملزم نے خود کشی کیسے کی ہے۔خود کشی کی خبر سامنے آنے کے بعد بدھ کے روز جرمن وزارت انصاف کی طرف سے بھی ایک وضاحت بیان جاری کیا گیا جس میں مختصرا کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شامی پناہ گزین کی دوران حراست موت واقع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :