روسی فوج کے ایک دن میں 3 بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:35

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) روسی فوج نے ایک دن کے اندر تین بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں کے درمیان یہ تجربات ایک ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب شام کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان تناؤ موجود ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کے مطابق اس کے پیسیفک فلیٹ میں شامل ایک ایٹمی آبدوز نے ایک بین البراعظمی میزائل داغا جبکہ ناردرن فلیٹ میں شامل ایک آبدوز نے بھی ایسا ہی ایک میزائل تجرباتی طور پر داغا۔ اس کے علاوہ سطح زمین سے بھی ایک ٹوپول بین البراعظمی میزائل چھوڑا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :