میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی آئندہ ہفتے بھارت کا دورہ کریں گی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:35

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) میانمار کی رہنماء آنگ سان سوچی 17 اکتوبر کو ایک بڑے وفد کے ہمراہ بھارت کا 3 روزہ دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی بھارت کے مغربی شہر گووا میں ایک علاقائی سمٹ میں شرکت کے بعد اہم ملکی وزراء کے ہمراہ بھارت کے تین روز کے باقاعدہ دورے کا آغاز 17 اکتوبر سے کریں گی۔ میانمار کی وزارت خارجہ کے مطابق سٴْوچی اس دورے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی٬ صدر پرنب مکھرجی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :