اسلام آباد میں اسپین کے سفارتکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 13 اکتوبر 2016 11:19

اسلام آباد میں اسپین کے سفارتکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اکتوبر 2016ء) : وفاقی دارالحکومت میں اسپین کے سفارتکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جینز نامی سفارتکار سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور اکیلے ہی رہتے تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق جینز نے دو شادیاں کیں اور دونوں ہی ناکام ہو گئیں جس کے سبب وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے اور ممکنہ طور پر اسی ڈپریشن کے پیش نظر انہوں نے خود کشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف 2 میں واقعہ اسپین کے سفارتکار کی رہائش گاہ سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :